پٹنہ: بہار میں ایک نئے سیاسی تنازعہ نے جنم لیا ہے، جہاں عدالت کے حکم پر جن شکتی جنتا دل کے قومی صدر تیج پرتاپ یادو کے خلاف پاٹلی پُتر پولیس تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ مقدمہ انوشکا یادو کے بھائی آکاش یادو کی شکایت پر درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ آکاش یادو کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور اس سلسلے میں ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی ثبوت کے طور پر فراہم کی گئی ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (قانون و انتظام) دیویانجلی جیسوال نے بتایا کہ دھمکی آمیز کالیں مبینہ طور پر امریکہ کے ایک نمبر سے کی گئی تھیں اور شکایت کے تمام پہلوؤں کی جانچ کی جا رہی ہے۔
