ایران اور امریکہ کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان جمعہ کو طے ہونے والے مذاکرات منسوخ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان آج جمعہ کو متوقع مذاکرات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ یہ اعلان امریکی نائب صدر کے دورۂ سوئٹزرلینڈ کی منسوخی کی خبر سامنے آنے کے بعد کیا گیا۔

سوئس وزارت خارجہ کے مطابق تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے مجوزہ مذاکرات اب مقررہ وقت پر نہیں ہوں گے، تاہم مذاکرات کی منسوخی کی وجوہات یا آئندہ کسی نئی تاریخ کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *