حیدرآباد میں نقلی پنیر کے خلاف بڑی کارروائی – 825 کلو ملاوٹی پنیر ضبط

حیدرآباد فوڈ ایڈلٹریشن سرویلنس ٹیم  نے چہارشنبہ  کو بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 45 فوڈ آؤٹ لیٹس اور آٹھ مینوفیکچرنگ یونٹس سے 825 کلو گرام ملاوٹی پنیر ضبط کر لیا۔

 

عہدیداروں کے مطابق سبزیاتی چکنائی اور غیر دودھ اجزاء سے تیار کردہ “چیز اینالاگ” مصنوعات کو مناسب وضاحت کے بغیر پنیر، ملائی پنیر یا ملک پنیر کے نام پر فروخت کرکے صارفین کو دھوکہ دیا جا رہا تھا۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ٹاسک فورس کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویبھو گائیکواڑ راگھوناتھ نے بتایا کہ یہ مصنوعات کرناٹک، تمل ناڈو، مہاراشٹرا اور آندھرا پردیش سے منگوائی جا رہی تھیں اور انہیں “لو فیٹ پنیر”، “میڈیم فیٹ پنیر” یا “فریش پنیر” جیسے گمراہ کن لیبلز کے ساتھ فروخت کیا جا رہا تھا، جبکہ ان پر تیاری کی تفصیلات، بیچ نمبر اور میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہیں تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ ان مصنوعات پر ” لووز فروخت کے لیے ذمہ دار نہیں” اور “اس میں ڈیری فیٹ شامل نہیں” جیسی تنبیہات درج تھیں، لیکن ریٹیل دکانوں کی جانب سے انہیں دوبارہ پیک کرکے “پریمیم پنیر” کے نام سے فروخت کیا جا رہا تھا۔

 

دھاوے کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ نقلی پنیر تیار کرنے کے لیے  اسٹارچ ، ضرورت سے زیادہ پانی، غیر دودھ چکنائی، ناقص یا مصنوعی دودھ اور غیر معیاری و غیر غذائی اجزاء کا استعمال کیا جا رہا تھا۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *