محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کو صبح اور دوپہر کے وقت ہلکی بارش کے ساتھ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔


i
دہلی میں آئندہ 6 دن تک موسم میں اتار چڑھاؤ بنا رہے گا۔ یہی نہیں، کچھ دن موسم خوشگوار رہے گا، لیکن کچھ مواقع پر گرمی کی شدت بھی دیکھنے کو ملے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کو ایک نیا مغربی اضطراب شمال مغربی ہندوستان میں دستک دے گا۔ اس کا اثر 18 جون کی شب یا 19 جون کی صبح دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی سے 22 جون کے درمیان جزوی طور سے بادل چھائے رہیں گے۔ ایسے میں 18، 19، 20 اور 21 جون کو کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کو صبح اور دوپہر کے وقت ہلکی بارش کے ساتھ 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے، جبکہ ہوا کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ساتھ ہی 18 جون کی شام یا رات میں ہلکی بارش اور گرج چمک کے آثار ہیں۔ اس کے علاوہ 20 اور 21 جون کو موسم زیادہ فعال رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران ہلکی بارش کے ساتھ 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چل سکتی ہے، جس کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بھی پہنچ سکتی ہے۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33 سے 39 ڈگری سلسیس اور کم سے کم درجۂ حرارت 26 سے 32 ڈگری سلسیس کے درمیان رہنے کا اندازہ ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی میں 2 دنوں کی بارش کے بعد بدھ کے روز ایک بار پھر سورج نے اپنے سخت تیور دکھائے۔ اس دوران لوگ پسینے سے تر بتر دکھائی دیے۔ صبح سے ہی نکل رہی تیز دھوپ نے لوگوں کو بہت پریشان کیا ہوا تھا۔ گرم ہوا نے لوگوں کی اس پریشانی کو مزید بڑھا دیا تھا۔ اس دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38.1 ڈگری سلسیس اور کم سے کم 23.8 ڈگری سلسیس درج ہوا۔ حالانکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 3 ایم ایم بارش بھی درج کی گئی۔
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

