
نورجہاں آم اس کی قیمت ہے 3,800 روپے
نئی دہلی: ملک میں “نُورجہاں” آم جسے آموں کی رانی کہا جاتا ہے مدھیہ پردیش کے کٹی واڑہ میں سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔3.3 کلوگرام وزن والا ایک آم 3,800 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
کسانوں کے مطابق اس سال اب تک اس قسم کے آم کا یہی سب سے زیادہ وزن ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ امید ہے کہ ماہ کے آخر تک کچھ پھل 4 کلوگرام تک بھی پہنچ سکتے ہیں۔اندور سے تقریباً 250 کلومیٹر دور آلی راج پور ضلع کا کٹی واڑا علاقہ نُورجہاں آموں کے لیے خاص طور پر مشہور ہے۔
مقامی کسانوں کے مطابق اس سیزن میں یہ آم دبئی امریکہ اور اسپین جیسے ممالک تک بھی برآمد کیے گئے ہیں۔کچھ دہائیوں پہلے اس آم کا وزن 4.5 کلوگرام تک بھی پہنچ جاتا تھا لیکن موسمی تبدیلیوں اور پرانے درختوں کی
پیداواری صلاحیت میں کمی کے باعث اب یہ زیادہ تر 3.5 سے 3.8 کلوگرام تک ہی رہ جاتا ہے۔

