گجرات میں بھیانک حادثہ 6 ہلاک 20 زخمی

حیدرآباد/گجرات کے وڈودرا کے قریب سڑک حادثے میں چھ مسافر ہلاک ہو گئے۔ راجستھان کے بانسواڑا سے گجرات کے سورت جانے والی ایک خانگی لگژری بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

 

اس گاڑی نے وڈودرا-ہلول ہائی وے پر سڑک کے کنارے کھڑے ایک ٹرک کو پیچھے سے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں 6 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے وڈودرا کے سیول ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔

 

حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کی شناخت راجستھان کے مہاجر مزدوروں کے طور پر ہوئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *