کیرلم کے باشندہ کی بنگال میں موب لنچنگ پر ناراض ہوئے کے سی وینوگوپال، وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھا خط

اس واقعہ کے تعلق سے پولیس کا کہنا ہے کہ کیرلم کے ایک باشندے کو جنوبی 24 پرگنہ ضلع واقع کلتلی علاقہ میں چور ہونے کے شبہ میں بے رحمی سے مارا پیٹا گیا تھا۔ الزام ہے کہ لوگوں نے اسے رسی سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ 9 جون کو پیش آیا تھا، لیکن پولیس کو اس کی تفصیلی معلومات ہفتہ کے روز انٹرنیٹ میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور پوسٹس سے حاصل ہوئیں۔ معاملہ کی جانکاری ملنے کے بعد ہفتہ کے روز ایف آئی آر درج کی گئی۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے پہلے 8 افراد کو حراست میں لیا تھا۔ ان میں سے 5 ملزمان کو ہفتہ کی دیر رات گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے علاوہ 2 نابالغوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے، جبکہ ایک شخص کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *