آبنائے ہرمز میں بغیر اجازت داخل ہونے والے آئل ٹینکر کو ایرانی بحریہ نے روک دیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں ایک ایسے آئل ٹینکر کی نقل و حرکت روک دی جو متعلقہ حکام سے رابطہ اور ضروری ہم آہنگی کے بغیر اس حساس سمندری گزرگاہ کے حدود میں داخل ہوا تھا۔

بندرعباس سے موصولہ رپورٹس کے مطابق ایرانی بحریہ کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ آئل ٹینکر کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی اور اس کی آمدورفت کو روک دیا۔

اس سے قبل مقامی ذرائع نے سیریک کے ساحلی علاقے کی سمت سمندر سے دھماکوں جیسی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی تھی۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ آوازیں آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے نظم و ضبط اور ٹریفک مینجمنٹ سے متعلق اقدامات کا حصہ ہوسکتی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *