
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائی و خلائی فورس اور بحریہ نے جمعرات کے دن کویت اور بحرین میں موجود امریکی فوجی اہداف کے خلاف دو مرحلوں پر مشتمل کارروائیاں انجام دیں۔
پاسداران انقلاب کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران کویت کے علی السالم اور احمد الجابر فضائی اڈوں کے علاوہ بحرین کے شیخ عیسی فضائی اڈے پر موجود اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں تباہ کر دیا گیا۔
بیان کے مطابق ان حملوں میں مجموعی طور پر 18 امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ کارروائیاں امریکی فوج کی جانب سے ایرانی خدماتی مراکز، پاسداران انقلاب کے ساحلی ٹھکانوں، پولیس کمانڈ کے مراکز اور بندر عباس ہوائی اڈے کے اطراف کیے گئے حملوں کے جواب میں انجام دی گئیں۔
