
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نیتی آیوگ اجلاس کے بعد وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا
۔بعد ازاں چیف منسٹر نے مرکزی وزیر برائے شہری ترقی منوہر لال کھٹر سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر حیدرآباد میٹرو فیز-2، موسیٰ ندی کی صفائی و بحالی اور شہری ترقی سے متعلق مختلف منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے ریاستی ترقیاتی منصوبوں کے لیے مرکز کے تعاون اور منظوریوں سے متعلق امور بھی اٹھائے۔


