
حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع ہنمکنڈہ کے ایلکاتورتی منڈل کے سورارم گاؤں میں گزشتہ تین دنوں سے ایک ریچھ کی نقل و حرکت نے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔مقامی افراد کے مطابق رات ہوتے ہی ریچھ گاؤں کی گلیوں میں
داخل ہو جاتا ہےجس کے باعث لوگوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت گھروں سے باہر نکلنا بھی خطرناک محسوس ہو رہا ہے اور ہر وقت یہ خوف لاحق رہتا ہے کہ نہ جانے ریچھ کس سمت سے آ کر
حملہ کر دے۔گاؤں والوں نے بتایا کہ وہ مسلسل خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کے حوالے سے سخت فکرمند ہیں۔ریچھ کی موجودگی کے بارے میں سورارم گاؤں کے مکین پہلے ہی محکمہ جنگلات کے
حکام کو اطلاع دے چکے ہیں۔ مقامی افراد نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ جنگلات فوری اقدامات کرے اور ریچھ کو گاؤں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے مناسب انتظامات کرے
تاکہ کسی کوئی جانی نقصان نہ ہو اور لوگ اس کے حملہ سے محفوظ رہیں۔
