غزہ کی پارلیمنٹ پر قبضہ کر اسرائیلی فوجیوں نے لہرایا پرچم، حماس نے دیا یرغمالوں کی رہائی کا آفر

[]

دوسری طرف قطر کی کوشش ہے کہ وہ حماس اور اسرائیل کے درمیان مذاکرہ کا راستہ ہموار کرے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حماس نے قطر کے افسران سے کہا ہے کہ 5 دن کی جنگ بندی کے بدلے وہ 70 یرغمالوں کو چھوڑنے کے لیے راضی ہے۔ دراصل 7 اکتوبر کو راکیٹ حملے کے ساتھ ہی حماس کے کئی جنگجو اسرائیل میں داخل ہو گئے تھے۔ حماس کے جنگجوؤں نے کئی لوگوں کو ہلاک کر ڈالا تھا اور کم از کم 250 لوگوں کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے۔ ان میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ یرغمالوں میں کئی لوگوں کی موت کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *