ایران نے غزہ میں قطری مرکز پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے قطری کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی گولہ باری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا جرم صیہونی حکومت کی وحشیانہ فطرت کو ظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم قطر کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے جرائم صہیونیوں کی وحشیانہ اور انسانیت سوز فطرت کو واضح طور پر ظاہر کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم اور بربریت سے عالمی عوامی ضمیر کو صدمہ پہنچا ہے اور وہ اس ظلم پر مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔

اسرائیلی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام کے خلاف مسلسل جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کنعانی نے عالمی برادری سے صہیونی جرائم کی مذمت کرنے، تل ابیب کا احتساب کرنے اور صیہونی جنگی مجرموں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے تمام بین الاقوامی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا مطالبہ کیا۔ .

ادھر قطر کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز غزہ کی تعمیر نو کے لیے قطری کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ بھی کیا۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 11,200 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تل ابیب رجیم نے غزہ میں پانی، خوراک اور بجلی تک رسائی کو بھی روک دیا ہے جس سے یہ علاقہ ایک انسانی بحران میں ڈوب گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *