
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران سے مقبوضہ سرزمینوں کے جنوبی اور وسطی علاقوں کی جانب میزائلوں کی نئی لہر داغی گئی، جس کے بعد مختلف علاقوں میں ابتدائی انتباہی سائرن فعال ہو گئے۔
اس سے قبل سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ ضاحیہ بیروت پر حملوں کے خلاف رامات ڈیوڈ ایئر بیس، کو سپاہ کے بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ جنوبی لبنان، بالخصوص صور، نبطیہ اور ضاحیہ بیروت میں وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی، شہریوں کے قتلِ عام اور بے دخلی کے ردِعمل میں یہ کارروائی انجام دی گئی۔
دوسری جانب صہیونی رژیم نے بھی ایران کے بعض اہداف پر حملے کیے، جس کے بعد ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ سرزمینوں میں صہیونی اہداف کے خلاف میزائل حملوں کی نئی لہر شروع کر دی۔
