شام کے شہر قنیطرہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری، پانچ شامی شہری گرفتار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی شام کے صوبہ قنیطرہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں اسرائیلی فورسز نے مختلف دیہات میں چھاپے مار کر پانچ شامی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی دستے دس فوجی گاڑیوں کے ساتھ صیدا الحانوت گاؤں میں داخل ہوئے، متعدد گھروں کی تلاشی لی اور ایک نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

اسی دوران ایک اور اسرائیلی فوجی یونٹ جباتا الخشب گاؤں میں داخل ہوئی اور گھروں پر چھاپوں کے بعد چار افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں دو کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فورسز نے قنیطرہ کے دو دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک شامی نوجوان کو گرفتار کر کے مقبوضہ علاقوں میں منتقل کیا تھا۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل نقل و حرکت، چھاپوں اور گرفتاریوں کے باعث علاقے میں خوف، بے چینی اور عدم استحکام کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *