
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی نے ایران کے وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب کے نام پاکستان کا خصوصی مکتوب ان کے حوالے کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ مکتوب تہران میں ہونے والی ملاقات کے دوران پیش کیا گیا جبکہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی رابطوں میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ اسی سلسلے میں پاکستانی حکام نے تہران کے متعدد دورے کیے اور مختلف پیغامات کی ترسیل میں معاونت فراہم کی۔
سید محسن نقوی گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کئی مرتبہ تہران کا دورہ کر چکے ہیں۔ اپنے حالیہ دورے کے دوران انہوں نے ایرانی وزیرِ داخلہ اور وزیرِ خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
