اقبال اکیڈمی جدہ کے زیر اہتمام “یوم اقبال” 

[]

ریاض ۔ نمائندہ اردو لیکس

عروسِ البلاد جدّہ میں اقبال اکیڈمی جدّہ کی جانب سے علامہ اقبال یومِ پیدائش کی مناسبت یومِ اقبالؒ کا شاندار پیمانے پر انقعاد عمل میں لایا گیا – جس میں محبان اقبال کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلسہ کی صدارت معروف شاعر و ادیب حضرت سید وحید القادری عارفؔ صاحب نے کی۔

 

جلسہ کا آغاز مولانا قاری حیدرعلی خاں کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ محمد آصف قادری نے علامہ کے چند نعتیہ اشعار پیش کئے۔ائب صدر محمد فہیم الدین ناظم جلسہ نے ابتداء میں اقبال اکیڈمی جدّہ اور اسکے اراکین کا مختصر تعارف اور اکیڈمی کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ شمیم کوثر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ محمد منہاج الدین نے صدر اکیڈمی جناب سید محمود ہاشمی کا تحریر کردہ مضمون “اقبال اور حیدرآباد” پیش۔ عالمی ارو مرکز کے صدر محترم اطہر نفیس عباسی صاحب نے علامہ اقبال ؒ کو منظوم خراج ِعقیدت پیش کیا۔

 

معتمد عمومی مجلس اقبال “عالمی اردو مرکز “ جناب سید شہاب الدین نے اقبال کی شاعری اور امّت مسلمہ کے عنوان سے پر مغز تقریر کی اور علامہ کے فلسفے خودی پر روشنی ڈالی۔ اردو گلبُن جدہ کے صدر جناب مہتاب قدر نے “علامہ اقبالؒ کی شاعری میں قرآنی تراجم” کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیا۔  اسکول طلبا ء نے شکوہ جواب شکوہ پیش کیا۔ جسے سامعین نے خوب داد و تحسین سے نوازہ۔

 

آخر میں صدرِ محفل محترم وحید القادری عارفؔ صاحب نے “علامہ اقبال کی شعر گوئی” کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ جس میں انہوں نے سورۃ الشعراء کی آیات بینات سے استفادہ کرتے ہوے شعرگوئ کی تفصیل سے تفسیر بیان کی اور کہاکہ سچا شعر وہ ہوتاہے جس میں دروغ گوئ نہ ہو۔ کمسن طالب علم عبدالسمیع نے علامہ کی نظم “دعاء” (یارب دلِ مسلم کو وہ زندہ تمنا دے) پیش کی۔ جناب عبدالملک اقبال حضرت ابولفضل سید محمود قادری کا لکھا ہوا “علامہ اقبال کی خدمت میں نذرانہء عقیدت” پیش کیا۔

 

صدرِ محترم کے خطاب کے بعد کلامِ اقبال کے مظاہرے میں شریک طلباء ہدایت اللہ و رحمت اللہ توصیف خان ،میر مکرم و میر مظہر فاروق علی ، شہزاد حماد خان ، سیدایان الدین قادری، سید عبدالکریم قادری، محمد زین اللہ شریف اور عبدالسمیع اقبال کو توصیفی اسناد اور تحائف پیش کئے گئے۔جدہ میں مقیم حیدرآباد کمیونٹی کی بزرگ سید افضل الدین افضل نے بھی مخاطب کیا۔ اکیڈمی کےمعتمد سید عبدالوھاب قادری کے ھدیہ تشکر پر محفل کا اختتام عمل میں آیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *