غور طلب ہے کہ ایران میں بڑھتے ہوئے مبینہ اقتصادی بحران اور امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے حالات کے درمیان دسمبر 2025 میں ملک گیر مظاہروں کے بعد ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اب ان قیدیوں میں سے بڑی تعداد کو راحت ملنے کی امید ہے۔ واضح رہے کہ عید غدیر کی مناسبت سے ایران میں تقریباً ہر سال محدود تعداد میں قیدیوں کو رہا کیا جاتا رہا ہے۔
ایران میں 2000 قیدیوں کو راحت، سزا معاف یا کم کئے جانے کی عدالتی سربراہ کی سفارش پر سپریم لیڈر کی مہر
