
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عید غدیر کے مبارک موقع پر ایران میں دو ہزار سے زائد قیدیوں اور سزا یافتگان کو بڑی قانونی رعایت مل گئی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین غلام حسین محسنی اژهای کی سفارش پر 2000 سے زائد محکومین کی سزاؤں میں معافی، کمی یا قانونی تبدیلی کی منظوری دے دی۔
یہ رعایت عمومی اور انقلابی عدالتوں کے علاوہ مسلح افواج کے عدالتی نظام اور تعزیرات حکومتی کے تحت سزا پانے والے بعض افراد کو بھی شامل ہے۔
ایران میں مذہبی اور قومی مناسبتوں کے موقع پر بعض قیدیوں کے لیے عفو یا تخفیف سزا کی روایت موجود ہے، جس کے تحت قانونی شرائط پوری کرنے والے افراد کو خصوصی رعایت دی جاتی ہے۔
