انہوں نے بتایا کہ ہمارے ایجنٹ ان افراد کو روکنے اور پورے امریکہ میں سڑکوں پر مزید مہلک حادثات پر قابو پانے کے لیے ہر روز گشت پر رہتے ہیں۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے تحت محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک حکم جاری کیا تھا جس میں نااہل غیر ملکی ڈرائیوروں کو کمرشیل ٹرک اور بس ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر روک لگانے کا حکم دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ کے دوران امریکہ میں کئی ایسے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ہندوستان نژاد ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ڈرائیوروں پر کمرشیل گاڑی چلاتے ہوئے لاپرواہی برتنے اور سڑکوں پر جان لیوا حادثات (کریش) کا باعث بننے کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
امریکہ میں غیر قانونی طور سے مقیم 30 ہندوستانی ٹرک ڈرائیور گرفتار، ڈیپورٹیشن کی تیاری
