ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری، قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے، عراقچی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے ساتھ پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ معاہدے اور مذاکرات کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں پر توجہ نہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق عباس عراقچی نے تہران میں صدر مسعود پزشکیان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بدستور جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ مرحلے پر مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی قیاس آرائیاں اور تبصرے قابل توجہ نہیں ہیں۔

عراقچی نے کہا کہ مذاکراتی عمل اور پیغامات کے تبادلے کو کسی مخصوص نتیجے تک پہنچنے سے پہلے حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک بات چیت کسی واضح اور یقینی مرحلے تک نہ پہنچ جائے، اس وقت تک افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر انحصار کرنے سے گریز کیا جانا چاہیے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *