جنوبی لبنان میں ایک فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے، اسرائیل کا اعتراف

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان میں پیش آنے والے دو الگ الگ سکیورٹی واقعات کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کے ایک اہلکار کی ہلاکت اور پانچ دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے بعض فوجیوں کی حالت تشویشناک ہے، تاہم واقعات کی نوعیت اور ان کے اسباب کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 28 مئی کو بھی اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ شمالی مقبوضہ فلسطین اور لبنان کی سرحد کے قریب ایک فوجی کارروائی کے دوران ایک اسرائیلی خاتون فوجی ہلاک جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *