ایران اور افریقی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کانفرنس تہران اور یزد میں منعقد ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے کہا ہے کہ افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے چوتھی ایران۔افریقہ اقتصادی تعاون کانفرنس تہران اور یزد میں منعقد ہوگی۔

ایرانی حکام کے مطابق ہفتے کے روز یزد میں کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک رابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی حکام، وزارت خارجہ کے افریقا امور کے ڈائریکٹر جنرل، مشرقی افریقا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ اور وزارت کے داخلی نمائندہ دفاتر کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کانفرنس کے انتظامی اور عملی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ یزد میں مہمانوں کی میزبانی اور دیگر انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے بین الاقوامی روابط کے فروغ اور اقتصادی تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

حکام کے مطابق اس سربراہی کانفرنس کا بنیادی مقصد ایران اور افریقی ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

تاہم کانفرنس کے انعقاد کی حتمی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *