صدر فلسطین محمود عباس کا ہالینڈ اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فونک رابطہ

[]

غزہ: فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ پٹی کو تقسیم کرنے کے اسرائیلی قابض افواج کے منصوبے ناقابل قبول ہیں اور غزہ فلسطین کا اٹوٹ حصہ ہے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق محمود عباس نے ہالینڈ اور آسٹریلیا کے وزرائے اعظم مارک روٹ اور انتھونی البانیس سے ٹیلی فون پر الگ الگ بات چیت کی ہے۔

ہالینڈ کے وزیر اعظم روٹے کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ میں عباس نے کہا کہ ”غزہ کو تقسیم کرنے کے قابض افواج کے منصوبے ناقابل قبول ہیں“ اور کہا کہ غزہ کا کوئی سیاسی یا سیکوریٹی حل نہیں ہے اور یہ کہ یہ خطہ فلسطینی ریاست کا اٹوٹ حصہ ہے۔

عباس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کی آزادی اور خودمختاری کے حصول کے لیے بین الاقوامی قانونی جواز پر مبنی سیاسی حل کا نفاذ مطلق ہے۔

عباس نے جنہیں آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیس نے ٹیلی فون کیا‘ کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف قتل عام فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔ عباس نے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے قانونی نمائندے ہیں اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کو قومی فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *