
حیدرآباد۔9مئی۔کیڈٹس ٹریننگ ونگ (سی ٹی ڈبلیو)میںزیرتربیت ٹکنیکل انٹری اسکیم ٹی ای ایس۔47کورس کے 22آفیسر کیڈٹس کےلئے تقریب تقسیم انعامات ملٹری کالج آف الیکٹرانکس اینڈ میکانیکل انجینئرنگ (ایم سی ای ایم ای)سکندرآباد میںمنعقد ہوئی۔
لیفٹیننٹ جنرل نیرج ورشنی ‘کمانڈنٹ ‘ایم سی ای ایم ای اینڈ کرنل کمانڈنٹ کارپس آف ای ایم ای نے تعلیم ‘کھیل کود‘جسمانی تربیت ‘آﺅٹ ڈور ٹریننگ ‘اسلحہ کی تربیت اور ڈرل میں بہترین کارکردگی پر قابل کیڈٹس کو تمغے اور ایوارڈس عطا کئے۔ونگ کیڈٹ کیپٹن راہول کمار کو گولڈ میڈل ‘ونگ کیڈٹ اے ایوش سنگھ کو سلور میڈل اور ونگ کیڈٹ شیوم یادو کو برانز میڈل عطا کیاگیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر نے کیڈٹس پر زور دیاکہ وہ مسلسل محنت کےلئے پرعزم رہیں اور خود کو بدلتے ہوئے حالات کےلئے تیار کریںجیساکہ آپریشن سندور کے دوران مظاہرہ کیاگیاہے۔بعدازاں انہوںنے آفیسر کیڈٹس کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والی آرٹس اینڈ فوٹو گرافی ایگزیبیشن کا مشاہدہ کیا اور آفیسر کیڈٹس کے افراد خاندان سے بات چیت کی۔
