حیدرآباد میں ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر کی بیوی کا قتل

حیدرآباد: جوبلی ہلز کے پرشاسن نگر علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں ریٹائرڈ آئی پی ایس آفیسر ونے رنجن رے کی اہلیہ سنندا (55) کو قتل کر دیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے

 

تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ابتدائی جانچ کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گھریلو ملازمہ کلپنا نے رقم کے لئے سنندا کا گلا دبا کر انہیں قتل کیا۔ واردات میں اسکے ساتھیوں کے بھی شامل ہونے کا شبہ ہے اور اس خاتون کا تعلق نیپال کے بتایا جارہا ہے۔کمشنر پولیس وی سی سجنار نے بھی مقام واقعہ کا معائنہ

 

کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *