غزہ، خلیل الحیہ کے چوتھے بیٹے کی شہادت کی تصدیق+تصاویر/ویڈیوز

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے طبی ذرائع نے صہیونی فوج کے حملے میں حماس کے سینئر رہنما اور غزہ میں تحریک حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے عزام خلیل الحیہ کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ایک ذریعے نے بتایا کہ عزام خلیل الحیہ گزشتہ روز غزہ پر ہونے والے صہیونی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور زخموں کی شدت کے باعث آج شہادت کے درجے پر فائز ہوگئے۔

غزہ، خلیل الحیہ کے چوتھے بیٹے کی شہادت کی تصدیق+تصاویر/ویڈیوز

رپورٹ کے مطابق خلیل الحیہ نے گزشتہ شب جاری اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ اسرائیلی حملے میں ان کا بیٹا اور کئی دیگر فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ، خلیل الحیہ کے چوتھے بیٹے کی شہادت کی تصدیق+تصاویر/ویڈیوز

عزام خلیل الحیہ کی شہادت کے بعد خلیل الحیہ کے شہید بیٹوں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ اس سے قبل ان کے تین بیٹے اور کئی پوتے بھی غزہ پر صہیونی حملوں کے دوران شہید ہوچکے تھے۔

دوسری جانب فلسطینی میڈیا نے غزہ میں شہید عزام خلیل الحیہ کے جنازے اور تدفین کی تصاویر اور ویڈیوز بھی جاری کی ہیں، جن میں بڑی تعداد میں شہریوں کو شرکت کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *