تمل ناڈو: کانگریس نے ٹی وی کے کو مشروط حمایت دینے کا کیا اعلان، آئندہ انتخابات میں بھی اتحاد قائم کرنے کا فیصلہ

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کانگریس نے وجئے کی پارٹی کو حکومت بنانے کے لیے اپنی حمایت دینے کا آفیشیل اعلان کیا تھا، لیکن وضاحت سامنے نہیں آئی تھی۔ یہ فیصلہ کانگریس کی اعلیٰ قیادت اور تمل ناڈو کانگریس کمیٹی کی میٹنگ کے بعد لیا گیا۔ کانگریس کے تمل ناڈو انچارج گریش چوڈنکر نے پریس ریلیز جاری کر بتایا کہ ٹی وی کے چیف وجئے نے کانگریس سے رسمی طور پر حمایت طلب کی تھی، جس کے بعد پارٹی نے صلاح و مشور سے حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ تمل ناڈو کی عوام، خصوصاً نوجوانوں نے واضح اور مضبوط مینڈیٹ دیا ہے، جو ایک جمہوری، ترقی پذیر اور مفاد عامہ والی حکومت کے حق میں ہے۔ کانگریس نے اس مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ٹی وی کے کو ’مکمل حمایت‘ دینے کا فیصلہ لیا ہے۔ لیکن پارٹی نے بھی صاف کیا ہے کہ یہ حمایت مشروط ہوگی۔ اس اتحاد میں ایسی کسی بھی فرقہ پرست طاقت کو شامل نہیں کیا جانا چاہیے، جو ہندوستانی آئین پر عقیدہ نہیں رکھتی ہو۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *