[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکمران جماعت طالبان کے اعلی وفد نے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر کی قیادت میں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ نے افغان وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران تہران اور کابل کے درمیان تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ افغان طالبان کا اعلی سطحی وفد تہران کے دورے پر ہے جہاں وزارت خارجہ میں ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ وفد نے ملاقات کی۔