چین اور ایران کے درمیان اہم سفارتی ملاقات، عراقچی کل بیجنگ جائیں گے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سید عباس عراقچی اور وانگ یی کے درمیان کل ملاقات ہوگی۔

چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی چین کا دورہ کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سید عباس عراقچی اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر کل 16 مئی کو چین پہنچیں گے۔

چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا ہے کہ وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ بھی ہیں، اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *