اس کے بعد 9 مارچ کو ہائی کورٹ نے سی بی آئی کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے بعض نتائج کو پہلی نظر میں غلط قرار دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کی سفارش پر بھی روک لگا دی گئی تھی۔ اس سے قبل کیجریوال اور سسودیا سمیت تمام ملزمان نے جسٹس شرما پر جانبداری کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جج کے اہل خانہ مرکزی حکومت کے پینل میں وکیل ہیں۔ اس معاملہ میں سالیسٹر جنرل سی بی آئی کی طرف سے پیش ہو رہے ہیں۔ حالانکہ عدالت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔
شراب گھوٹالہ معاملہ: ’ایمیکس کیوری‘ کے ذریعہ ہوگی سماعت، عآپ لیڈران کی سماعت کے بائیکاٹ کے بعد ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ
