پریس کانفرنس کے دوران ممتا بنرجی نے یہ بھی کہا کہ ہمارے لوگ پوری دنیا میں ہیں۔ لوگوں کا جاننے دیں کہ کیسا ظلم و ستم ڈھایا گیا۔ اگر وہ خود جیتتے تو میں کچھ نہیں بدلتی، لیکن زبردستی ہرایا گیا۔ ان کے مطابق مرکزی حکومت صرف ایک پارٹی کی حکومت چاہتی ہے۔ پوری دنیا میں یہ غلط پیغام جا رہا ہے کہ جمہوری طریقے سے لڑائی نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ہم لوگ دوبارہ واپسی کریں گے۔ بنگال میں ہم لوگوں نے مقابلہ کیا۔ ہمار مقابلہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن دونوں سے تھا۔ اگر الیکشن کمیشن بک جائے اور افسران یک طرفہ کام کرنے لگ جائے تو کیا نتائج ہوں گے؟
’میں استعفیٰ نہیں دوں گی‘، بی جے پی اور الیکشن کمیشن کو ممتا بنرجی کا کھلا چیلنج
