ممتا بنرجی کی قیامگاہ کے پاس بی جے پی کارکنوں نے لگائے جئے شری رام کے نعرے

کولکتہ : مغربی بنگال میں پیر کے روز اُس وقت کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا جب بی جے پی کے کارکنان چیف منسٹر ممتا بنرجی کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو گئے اور نعرے بازی شروع کردی۔

 

ابتدائی ووٹوں کی گنتی میں کئی حلقوں میں بی جے پی کی برتری سامنے آنے کے بعد کالی گھاٹ علاقے میں بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان اور حامی پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں مظاہرین کو “جے شری رام”، “بی جے پی زندہ باد” اور “بھارت ماتا کی جے” کے نعرے لگاتے دیکھا گیا۔

 

اطلاعات کے مطابق پولیس نے صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے اور علاقے میں اضافی نفری تعینات کردی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ امن و امان برقرار رکھیں اور افواہوں سے گریز کریں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *