محبت کی شادی کرنے والے جوڑے نے ایک ماہ بعد کرلی خودکشی – حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد میں ایک دل سوز اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں محبت کی شادی کے صرف ایک ماہ بعد ہی نوبیاہتا جوڑے نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 

تفصیلات کے مطابق کوکٹ پلی کے رہائشی کارتک اور منجولا نے 8 مارچ کو ایک دوسرے سے محبت کے بعد گھر والوں کو راضی کر کے شادی کی تھی، مگر خوشیوں بھری زندگی کا یہ سفر زیادہ دیر نہ چل سکا۔ اطلاعات کے مطابق ایک نے پھانسی لگا لی جبکہ دوسرے نے زہر پی کر خودکشی کر لی۔

 

اس افسوسناک واقعہ کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ علاقے میں غم کی فضا چھا گئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *