چنڈی گڑھ: پنجاب اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں وزیر اعلیٰ بھگونت مان کی قیادت میں حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، جس کے بعد ریاست میں سیاسی صورتحال کو ایک حد تک استحکام حاصل ہو گیا۔ اس پیش رفت کو خاص طور پر حالیہ سیاسی ہلچل اور ارکان پارلیمنٹ کی بغاوت کے پس منظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
یکم مئی کو یوم مزدور کے موقع پر بلائے گئے اس خصوصی اجلاس میں حکومت نے اپنی عددی برتری ثابت کرنے کے لیے اعتماد کی قرارداد پیش کی، جس پر بحث کے بعد اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اسمبلی کے کل 117 ارکان میں سے عام آدمی پارٹی کے ارکان کی تعداد 94 ہیں، جس میں سے 88 اجلاس میں موجود تھے، جبکہ 6 ارکان مختلف وجوہات کی بنا پر غیر حاضر رہے اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکے۔
