حزب اللہ کے ایک ڈرون نے اسرائیلی فوج میں کھلبلی مچا دی، 12 اہلکار زخمی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبری ذرائع نے اعتراف کیا ہے کہ حزب اللہ کے ایک ڈرون کے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں کم از کم 12 صہیونی فوجی زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ شمالی فلسطین کے مغربی الجلیل کے علاقے میں واقع مقبوضہ بستی شومیرا میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی یہ خصوصی کارروائی آج صبح انجام دی گئی۔

حزب اللہ کا ڈرون اسرائیلی دفاعی نظام کی مختلف تہوں کو عبور کرنے میں کامیاب رہا، جس کے بعد اس نے ایک بکتر بند فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا اور ٹکرانے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *