’گائے کا گوشت ثابت ہونے تک گاڑی ضبط کرنا غیر قانونی اور منمانی ہے‘، یوپی حکومت پر عدالت نے لگایا 2 لاکھ روپئے کا جرمانہ

عدالت نے تسلیم کیا کہ عرضی گزار کی گاڑی اس کا واحد ذریعہ معاش تھی۔ گزشتہ 18 ماہ سے گاڑی غیر قانونی طور سے بند رہنے کی وجہ سے اسے مالی نقصان ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے ضلع مجسٹریٹ اور ڈویزنل کمشنر کے احکامات کو منسوخ کر دیا اور 7 دنوں کے اندر عرضی ؑگزار کو 2 لاکھ روپئے کا ہرجانہ دینے کا حکم دیا۔ حالانکہ عدالت نے حکومت کو یہ چھوٹ دی ہے کہ وہ ہرجانے کی رقم متعلقہ جوابدہ افسران سے وصول کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے انتظامیہ کو حکم دیا کہ عرضی گزار کی گاڑی کو 3 دنوں کے اندر ریلیز کیا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *