ٹی ڈی پی میں بڑی تبدیلی: وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے بیٹے لوکیش کو بنایا کارگزار صدر

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے نظم و ضبط میں رہنے، عوام سے جڑے رہنے اور تنازعات سے دور رہنے کی اپیل کی۔

<div class="paragraphs"><p>آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو اور ان کے بیٹے نارا لوکیش (ویڈیو گریب)</p></div><div class="paragraphs"><p>آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو اور ان کے بیٹے نارا لوکیش (ویڈیو گریب)</p></div>

i

user

آندھرا پردیش میں برسراقتدار تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے بدھ کو اپنی نئی انتظامی کمیٹیوں کی تشکیل کی۔ پارٹی سربراہ اور وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے ان نئی ٹیموں کو حلف دلایا۔ اس دوران ان کے بیٹے اور آئی ٹی وزیر نارا لوکیش کو پارٹی کا کارگزار صدر بنایا گیا، جو تنظیم کو مضبوط کرنے کی بڑی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس موقع پر نائیڈو نے کہا کہ نئی کمیٹیوں میں تجربہ کار رہنماؤں اور نئے چہروں کے درمیان توازن رکھا گیا ہے۔ پارٹی نے زمینی سطح پر کام کرنے والے کارکنان کو بھی اہم عہدے دیے ہیں، تاکہ تنظیم کو نچلی سطح سے مضبوط کیا جا سکے۔ اتنا ہی نہیں انہوں نے ’کیڈر ہی لیڈر ہے‘ کے اصول پر بھی زور دیا۔

پارٹی کے مطابق ان کمیٹیوں کی تشکیل کئی مراحل پر مبنی غور و خوض کے بعد کی گئی ہے، جس میں پرانے رہنماؤں کے احترام اور نئے لوگوں کو موقع دینے، دونوں باتوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ 44 سال پرانی پارٹی کو نئی توانائی دینے کے لیے یہ تبدیلی کی گئی ہے۔ حکومت کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ ان کی حکومت کئی فلاحی اسکیمیں چلا رہی ہے اور ترقیاتی کاموں کو تیز کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آبپاشی کے منصوبوں پر تیزی سے کام ہو رہا ہے تاکہ کسانوں کو پانی مل سکے۔ ساتھ ہی پولاورم اور امراوتی جیسے بڑے پروجیکٹس بھی آگے بڑھائے جا رہے ہیں۔

اس دوران وزیراعلیٰ نائیڈو نے وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کے لیے بھی ریاستی حکومت کے منصوبے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو دوبارہ فائدے میں لانے کی سمت میں کام ہوا ہے اور ریاست کی ساکھ مضبوط ہوئی ہے۔ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کرتے ہوئے لوگوں پر اضافی بوجھ نہیں ڈالا جا رہا اور بجلی کے نرخوں کو کم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نائیڈو نے اپوزیشن پارٹی وائی ایس آر کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ سازش کرنے اور غلط معلومات پھیلانے کا کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ڈی پی ترقی اور گڈ گورننس کی سیاست کرتی ہے، جبکہ اپوزیشن رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔

ریاستی وزیر اعلیٰ نے اپنے بیان میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے نظم و ضبط میں رہنے، عوام سے جڑے رہنے اور تنازعات سے دور رہنے کی اپیل کی۔ نائیڈو نے کہا کہ لیڈران کو گھمنڈ سے بچنا چاہیے اور باہمی اختلافات کو ختم کر کے مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کو آنے والے مقامی انتخابات کے لیے تیار رہنا چاہیے اور ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر عوام کا بھروسہ جیتنا چاہیے۔ نائیڈو نے یقین ظاہر کیا کہ آنے والے انتخابات میں ٹی ڈی پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کو فائدہ ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *