بحرین، ایران کے حق میں مظاہروں کے الزامات، 69 افراد کی شہریت معطل

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین نے 69 افراد اور ان کے خاندانوں کی شہریت منسوخ کردی ہے، جن پر قومی سلامتی کے خلاف اقدامات کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بحرینی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ان افراد نے ایران کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور تہران کی منامہ کے خلاف کارروائیوں کی حمایت کی تھی۔ ان افراد پر ملک میں عدم استحکام میں اضافے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

وزارت نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ بعض افراد نے غیر ملکی جماعتوں سے رابطے قائم کیے تھے۔ یہ فیصلہ نہ صرف ملزم افراد پر لاگو ہے بلکہ ان کے خاندانوں پر بھی یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

بحرینی حکام نے مزید کہا کہ ان افراد کی سرگرمیاں قومی سلامتی کو نقصان پہنچاتی ہیں اور ان لوگوں نے سوشل میڈیا پر ایسی مواد شائع کی تھی جس سے عوامی نظم و ضبط کو خطرہ لاحق ہوا اور بدامنی کو بڑھا دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *