مکتھل ٹاؤن جماعتِ اسلامی ہند کا تنظیمی پروگرام

مکتھل: 27 اپریل (اردو لیکس) مکتھل ٹاؤن جماعتِ اسلامی ہند، مکتھل کے زیرِ اہتمام ایک تنظیمی پروگرام مجاہد مینشن، الخطيب اسٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اس پروگرام میں معاون امیرِ حلقہ جناب حافظ ارشدالدین صاحب، سیکریٹری توسیع جناب عبدالاحد سہیل صاحب، ناظمِ ضلع جناب منصور علی صاحب اور صدر ایم پی جے نارائن پیٹ ضلع جناب کاظم احمد صاحب نے شرکت کی۔ امیرِ مقامی جناب خطیب محمد عبدالرازق شہباز صاحب نے پروگرام کی صدارت کی، جبکہ برادر خطیب محمد مجاہد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ پروگرام کے انتظامات کی نگرانی جناب صادق حسین نے کی، جبکہ محمد فیاض نے مکمل کوآرڈی نیشن کے فرائض انجام دیے۔

 

پروگرام کا آغاز برادر حافظ عبداسالم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس موقع پر عبدال عزیز طوفان، محمد حسین، ظہور حسین، سمیع اللہ، ضمیر علی صاحب اور دیگر افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

دورانِ پروگرام، جماعتِ اسلامی ہند کی ذیلی تنظیم سادبھاؤنا فاؤنڈیشن کی جانب سے نو منتخب چیئرپرسن، کونسلر اور کوآپشن ارکان کی معاون امیرِ حلقہ کے ہاتھوں شال پوشی کی گئی۔ اس کے ساتھ مومنٹو اور دعوتی اسلامی لٹریچر بھی پیش کیا گیا۔چیئرپرسن محترمہ واکٹی مانسا اور ان کے شوہر واکٹی ہنمنتھو نے اسے انتہائی احترام و عقیدت کے ساتھ حاصل کیا۔

 

مزید برآں، برادر منظور الٰہی اور برادر شمش الدین کی بھی شال پوشی کی گئی اور انہیں مومنٹو سے نوازا گیا۔ انہوں نے مختصر اظہارِ خیال بھی کیا۔اس کے علاوہ دیگر برادرانِ وطن، نو منتخب کونسلرز اور کو آپشن ممبران کی بھی شال پوشی کی گئی اور انہیں مومنٹو پیش کیے گئے۔

 

اس موقع پر شہر کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے ساتھ بھائی چارہ کی فضا کو برقرار رکھنے کی تلقین کی گئی۔آخر میں برادر خطیب محمد مجاہد کے شکریہ کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

Oplus_131072

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *