مہاراشٹر میں ’لسانی تنازعہ‘ پر ہنگامہ، 4 مئی کو سڑکوں پر اتریں گے آٹو ڈرائیور

ریاستی وزیر پرتاپ سرنائک نے اعلان کیا ہے کہ اب آٹو رکشہ کا پرمٹ (اجازت نامہ) اسی ڈرائیور کو دیا جائے گا، جسے مراٹھی زبان پڑھنا اور بولنا آتا ہو۔

<div class="paragraphs"><p> آٹو، تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p> آٹو، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

i

user

مہاراشٹر میں آٹو رکشہ چلانے والوں کے لیے مراٹھی زبان میں بات چیت لازمی کیے جانے کے فیصلے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے۔ ریاستی وزیر پرتاپ سرنائک نے اعلان کیا ہے کہ اب آٹو رکشہ کا پرمٹ (اجازت نامہ) اسی ڈرائیور کو دیا جائے گا، جسے مراٹھی زبان پڑھنا اور بولنا آتا ہو۔ اس فیصلے کی مخالفت میں آٹو رکشہ یونین نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے 4 مئی کو ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں ہڑتال کرنے کی وارننگ دی ہے۔

یونین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہزاروں غیر مراٹھی بولنے والنے ڈرائیوروں کے روزگار پر اثر ڈال سکتا ہے۔ یونین نے یہ بھی دلیل دی ہے کہ ممبئی جیسے بڑے شہر میں ملک کے ہر حصے سے آئے لوگ کام کرتے ہیں اور زبان کی بنیاد پر روزگار کو محدود کرنا مناسب نہیں ہے۔ ساتھ ہی یونین نے حکومت کے اس فیصلے کو نافذ کرنے سے قبل کم از کم 3 سے 6 ماہ تک وقت دینے کا مطابلہ کیا ہے، تاکہ ڈرائیور مراٹھی سیکھ سکیں۔

دوسری جانب اس معاملہ پر منسے (مہاراشٹر نو نِرمان سیان) کی مقامی شہری شاخ بھی متحرک ہو گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے لسانی بنیادوں پر آٹو رکشوں پر مراٹھی زبان سے متعلق اسٹیکر لگائے جا رہے ہیں۔ منسے کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں رہنے والے ہر شخص کو مراٹھی زبان آنی چاہیے اور جنہیں نہیں آتی انہیں اسے سیکھنا چاہیے۔ فی الحال اس فیصلے کو لے کر ریاست میں سیاسی اور معاشرتی ماحول گرما گیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس پر مزید تنازعہ بڑھنے کا امکان ہے۔

ٹھانے میں مہاراشٹر نو نِرمان سینا (ایم این ایس) کے مرکزی دفتر کے پاس، غیر مراٹھی آٹو اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو وارننگ دینے والے بینر لگائے گئے ہیں۔ یہ پوسٹر خاص طور پر ان ڈرائیوروں کو نشانہ بناتے ہیں جو مراٹھی نہیں بولتے ہیں اور انہیں وارننگ دیتے ہیں کہ وہ عوام کو کسی طرح کی پریشانی نہ پہنچائیں۔ بینر پر لکھا ہے کہ اگر آپ کو مراٹھی نہیں آتی اور آپ بند کی کال دے کر عام لوگوں کو پریشان کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو یاد رکھیں آپ کا سامنا ایم این ایس سے ہے۔ اسے کسی بھی حال میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بینر ایم این ایس لیڈر اویناش جادھو اور سٹی نائب صدر سشانت ڈومبے نے لگائے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *