ایوینیوز ہائی اسکول نظام آباد کا گریجویشن ڈے کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد 

ایوینیوز ہائی اسکول نظام آباد کا گریجویشن ڈے کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد

 

نظام آباد 26/اپریل (اردو لیکس)ایوینیوز ہائی اسکول احمد پورہ کالونی نظام آباد کا گریجویشن ڈے کا عظیم الشان پیمانے پر انعقاد عمل آیا جس کی صدارت الحاج شیخ محمد ، صدر شیخ محمد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی نظام آباد نے کی مہمان خصوصی کی سے حیثیت ٹاؤن صدر مجلس اتحاد المسلمین شکیل احمد فاضل ، مہمان اعزازی خواجہ عبد الحفیظ انچارج کارپوریٹر ڈیویژن 56 نے شرکت کی

 

اس موقع پر الحاج شیخ محمد نے اپنے خطاب میں گذشتہ ( 13) سال سے ایوینیوز ہائی اسکول کی تعلیمی کارکردگی کا تفصیلی طور پر احاطہ کیا شکیل احمد فاضل نے کہا کہ طلبہ اچھی تعلیم حاصل کرکے اپنے مستقبل کو درخشاں بناسکتے ہیں انہوں اولیاء طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ بچوں کو پابندی کے ساتھ اسکول راوانہ کریں اور اسکول انتظامیہ ،اور والدین بھی تعلیم اور تربیت پر بھی توجہ دیں۔

 

خواجہ عبد الحفیظ نے کہا کہ ایوینیوز پرائمری اسکول مختصر عرصہ میں ہائی اسکول بن گیا شیخ محمد عبد المعز ڈائریکٹر نے کہا کہ ضلع نظام آباد کا پہلا اور واحد اسکول ہے جہاں *ڈیجیٹل* پییانل بورڈ ( *مصنوعی ذہانت* ) کا استعمال کرتے ہوئے تعلیم فراہم کررہاہے

 

انہوں نے کہا کہ طلباء اور انکے والدین کے بہتر تعاون سے اسکول ترقی کے سمت گامزن ہے اس موقع پر مہمانوں نے اسکول کے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں شیخ محمد عبد المعز ڈائریکٹر نے مہمانوں کی شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور مہمانان کو تہنیت پیش کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *