سی پی آئی ایم پورے کیرالا میں فلسطین سے اظہاریگانگت کے پروگرام منعقد کرے گی

[]

ترواننتاپورم: سی پی آئی ایم اسٹیٹ سکریٹری ایم وی گوئندن نے اتوارکے روزبتایاکہ پارٹی ریاست بھرمیں فلسطین سے اظہاریگانگت کیلئے پروگرامس منعقد کرے گی۔

انہوں نے اپوزیشن کانگریس پارٹی پر تنقید کی اورالزام لگایاکہ اس مسئلہ پر اس نے اپنا موقف تبدیل کرلیاہے۔

گوئندن نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ انڈین یونین مسلم لیگ نے11نومبرکونکالی جانے والی سی پی آئی ایم کی ریالی کی تائید کرنے کااعلان کیاہے لیکن تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے اس میں حصہ نہیں لے رہی ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ کانگریس زیرقیادت محاذ کاحصہ ہے۔کانگریس پر تنقیدکرتے ہوئے بایاں بازوکے سینئرلیڈرنے کہاکہ قدیم سیاسی جماعت فلسطین سے اظہاریگانگت کیلئے کوئی پروگرام منعقد کرنے کامنصوبہ نہیں رکھتی۔

اس نے اپنے لیڈرآریہ دن شوکت کونوٹس جاری کی ہے جنہوں نے ایسے ہی ایک پروگرام میں حصہ لیاتھا۔وہ لوگ 11نومبرکی ریالی میں تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے شرکت نہیں کررہے ہیں۔

ہم سب اس بات کوسمجھتے ہیں۔ بہرحال اس پروگرام کوان کی تائید حاصل ہے۔ انہوں نے کل ہی ایک پریس میٹ میں اس بات کوواضح کردیاہے کہ اس کاز کی حمایت کرتے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *