اتراکھنڈ بورڈ کی 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات میں کل 215252 طلبہ شامل ہوئے تھے۔ ان میں 10ویں جماعت کے 112266 اور 12ویں جماعت کے 102986 طلبہ شامل تھے۔


i
اتراکھنڈ بورڈ کی 10ویں اور 12ویں جماعت کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف دسویں میں92.10 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں، وہیں 12ویں میں مجموعی طور پر 85.11 فیصد طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ 10ویں جماعت میں رواں سال اکشَت گوپال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98.20 فیصد نمبروں کے ساتھ ٹاپ کیا ہے، جبکہ 12ویں میں اس بار گیتیکا پنت اور سشیلا 500 میں سے 490 نمبر یعنی مجموعی طور پر 98 فیصد مارکس حاصل کر کے اسٹیٹ ٹاپر بنی ہیں۔
میٹرک ٹاپر اکشت گوپال ایم پی ہندو انٹر کالج، رام نگر (نینی تال) کے طالب علم ہیں، جبکہ ایشانت کوٹھاری اور بھومیکا دوسرے ٹاپر بنے ہیں۔ ان دونوں نے 500 میں سے 490 نمبر یعنی 98 فیصد نمبر حاصل کیے ہیں۔ یوگیش جوشی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، انہیں امتحان میں کل 489 نمبر یعنی 97.80 فیصد نمبر ملے ہیں۔
واضح رہے کہ اتراکھنڈ بورڈ کی 12ویں جماعت میں رواں سال مجموعی طور پر85.11 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں، جس میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب 88.09 فیصد رہا، جبکہ لڑکوں کی کامیابی کا تناسب 81.93 فیصد ہے۔ اتراکھنڈ بورڈ کی 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات میں کل 215252 طلبہ شامل ہوئے تھے۔ ان میں 10ویں جماعت کے 112266 اور 12ویں جماعت کے 102986 طلبہ شامل تھے۔ تھیوری امتحانات 21 فروری سے 20 مارچ 2026 تک منعقد کیے گئے تھے، جبکہ پریکٹیلک امتحانات 16 جنوری سے 15 فروری کے درمیان ہوئے تھے۔ تمام امتحانات ایک ہی شفٹ میں صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک منعقد کیے گئے تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ان امتحانات میں شریک طلبہ اپنا رزلٹ یو بی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ ubse.uk.gov.in پر دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ’ڈیجی لاکر‘ اور ایس ایم ایس کے ذریعے بھی رزلٹ دیکھا جا سکتا ہے۔ طلبہ اپنے رول نمبر، تاریخ پیدائش، درخواست نمبر یا رجسٹریشن نمبر جیسی ضروری لاگ اِن تفصیلات درج کر کے اپنی مارک شیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
