محبت کا فریب یا شناخت کا دھوکہ؟ انسٹاگرام پر “رحمان” نکلا آشیِش، مسلم لڑکی کی زندگی اجڑ گئی

اترپردیش کے شہر بریلی سے ایک ایسا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جو مسلم معاشرے، خصوصاً نوجوان لڑکیوں کے لئے ایک بڑا سبق بن سکتا ہے۔ ایک ہندو نوجوان نے اپنی اصل شناخت چھپا کر سوشل میڈیا پلیٹ فارم Instagram پر خود کو “رحمان” ظاہر کیا اور ایک مسلم لڑکی کو محبت کے جال میں پھانس کر شادی کر لی۔

 

اطلاعات کے مطابق یہ شادی تقریباً ڈھائی سال قبل ہوئی، مگر حقیقت اُس وقت سامنے آئی جب بہت دیر ہو چکی تھی۔ چار ماہ کے معصوم بچے کو کے کر ملزم فرار ہو گیا، جس کے بعد متاثرہ خاتون نے انصاف کے لئے پولیس سے رجوع کیا۔

 

یہ واقعہ صرف ایک خبر نہیں بلکہ ایک دردناک حقیقت ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ سوشل میڈیا پر بننے والے رشتوں میں احتیاط کس قدر ضروری ہے۔ جذبات میں آکر کیے گئے فیصلے زندگی بھر کا پچھتاوا بن سکتے ہیں۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *