
اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے پروسٹیٹ کینسر کا علاج کروا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث یہ معلومات پہلے سامنے نہیں لائی گئیں، کیونکہ خدشہ تھا کہ تہران اس صورتحال کو غلط خبروں اور پروپیگنڈے کیلئے استعمال کر سکتا ہے۔
نیتن یاہو کے مطابق تقریباً ڈیڑھ سال قبل ان میں پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد سے وہ مسلسل علاج کروا رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوئی ہے اور وہ اس وقت ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسائل کو فوری حل کرنے کے اصول پر یقین رکھتے ہیں، چاہے وہ ذاتی زندگی ہو یا پیشہ ورانہ معاملات۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے اپنی بیماری کا بروقت علاج کروایا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے یروشلم کے ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی معمولی مسئلے کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
