ایرانی وزیر خارجہ کی پاکستانی اعلی حکام سے ٹیلیفونک گفتگو

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے علیحدہ علیحدہ ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کیا گیا۔ 8 اپریل کو جنگ کے چالیس دن مکمل ہونے پر پاکستان کی ثالثی میں دو ہفتوں کی جنگ بندی نافذ ہوئی۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر اس جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ایران کی تجویز کا انتظار کرے گی تاہم تہران نے دوسرے مرحلے کے مذاکرات کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی رضامندی ظاہر نہیں کی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے سخت مطالبات اور ایران کے خلاف مبینہ بحری ناکہ بندی جنگ کے خاتمے میں بڑی رکاوٹیں ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *