
کاماریڈی: شوہر بیوی جنگل میں لکڑیاں کاٹنے کے لیے گئے ہوئے تھے کہ اسی وقت ایک ریچھ نے شوہر پر اچانک حملہ کر دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ جمعہ کی صبح ریاست تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع ریڈی پیٹ اسکول تانڈہ کے
مضافاتی علاقے میں پیش آیا۔ اسکول تانڈہ کے رہنے والے سلاوت متھو (45) اپنی بیوی کے ساتھ جمعہ کی صبح لکڑیاں لینے کے لیے جنگل گئے تھے۔لکڑیاں کاٹ کر ایک جگہ رکھنے کے بعد اس کی بیوی کچھ لکڑیاں سڑک تک لے جانے کے
لیے وہاں سے چلی گئی۔ اسی دوران اکیلے موجود متھو پر ریچھ نے حملہ کر دیا۔ قریب ہی بیڑی کے پتے توڑنے والے لوگوں نے یہ منظر دیکھ کر شور مچایا جس سے ریچھ وہاں سے بھاگ گیا۔شدید زخمی ہونے والے متھو کو کاماریڈی کے
سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا۔ وہاں ابتدائی علاج کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر اسے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا۔
