عمان کے قریب سمندری حادثہ، بحری جہاز پر فائرنگ کی اطلاع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عمان کے قریب سمندر میں بحری جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں مبینہ طور پر جہاز پر فائرنگ کی گئی اور اسے شدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق، برطانوی میری ٹائم ادارے نے اعلان کیا ہے کہ عمان کے شمال مشرق میں 15 بحری میل کے فاصلے پر ایک سمندری حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بحری جہاز فائرنگ کی زد میں آیا، جس کے نتیجے میں اسے بھاری نقصان پہنچا ہے۔

تاحال اس واقعے کی مزید تفصیلات، جہاز کی شناخت، حملہ آور فریق اور نقصان کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *