ایم ایل سی تقرری پر تجسس برقرار— سپریم کورٹ نے سماعت ملتوی کردی، محمد اظہرالدین کی وزارت خطرہ میں

تلنگانہ میں گورنر کوٹہ کے تحت ایم ایل سی تقرری سے متعلق تنازعہ پر سپریم کورٹ میں سماعت 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی میں قائم بنچ نے آج اس کیس کی سماعت کی

 

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت کی جانب سے نئے سفارش کردہ امیدواروں پر فیصلہ لینے کے لیے گورنر کو مزید وقت درکار ہے، جس پر عدالت نے کیس کو آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دیا

 

۔ریاستی حکومت کی جانب سے پیش کردہ ناموں، جن میں پروفیسر کودڈ رام اور محمد اظہرالدین شامل ہیں، پر گورنر نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد اظہرالدین کو وزیر کے طور پر برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ وہ  30 اپریل تک ایم ایل سی منتخب ہو جائیں، جس کے باعث گورنر کے فیصلے پر سسپنس برقرار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *